سماج وادی پارٹی میں چل رہے ہائی وولٹیج ڈرامے کے درمیان پارٹی کی مدھیہ
پردیش یونٹ اب بھی یادو کنبے کے درمیان 'سب کچھ ٹھیک' ہونے کی امید باندھے
ہوئے قومی صدر ملائم سنگھ یادو سے اکھلیش یادو کو پارٹی میں واپس لینے اور
میراث انہیں ہی سونپنے کا اصرار کرنے والی ہے۔مدھیہ پردیش سماج
وادی پارٹی کے صدر گوری سنگھ یادو نے ٹیلی فون پر یواین
آئی سے کہا - پارٹی کی ریاستی یونٹ قومی صدر اور ان کے بیٹے اکھلیش، دونوں
کے ساتھ ہے۔ہم نیتا جی سے بات کریں گے کہ جس میں بیرونی لوگ پارٹی کو کمزور کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں دور کرتے ہوئے اکھلیش
کو واپس لیں۔